وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی قونصل جنرل کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدل دائم نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلقات کے فروغ کے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلی سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کردارہے کیونکہ سندھ کے باشندے بڑی تعداد میں سعودی عرب میں روزگارسے وابستہ ہیں، خود انہوں نے ماضی میں سعودی الیکٹرک کمپنی کے لیے کام کیا ہے، اس موقع پرانہوں نے سعودی قونصل جنرل سے اپیل کی کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔

سعودی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سعودی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو عالمی سطح پربڑی اہمیت حاصل ہے، یہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے اورہم اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :