بھارتی فضائیہ کا ڈرون طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،ترجمان بھارتی وزارت دفاع

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:47

بھارتی فضائیہ کا ڈرون طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) بھارتی فضائیہ کا ”یو اے وی“ ڈرون راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح بھارتی ائیر فورس کا ڈرون راجھستان کے علاقے جیسل مر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش اوجھا نے کہا کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ رواں ماہ اس حادثے سے بھارتی فضائیہ کو دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے ۔چند روز قبل بھارتی فضائیہ کا میک 21جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز بھی میک 21طیارے کی کریش لینڈنگ کرائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :