پیپلزپارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹوکا ملیرکا دورہ،پاناماشریف سے استعفی لیکرکررہینگے،الیکشن 2018ءمیں کراچی میں فتح کا جھنڈا گاڑدینگے،پی ایس127میں کامیابی دلانے پرجیالوں کا شکرگزرہوں۔بلاول بھٹو کا خطاب،پاکستان کھپےکے بھی نعرے بھی لگوائے
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 16:46
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے آج ملیر کراچی کا دورہ کیا،جہاں پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا،بلاول بھٹو نے پاکستان کھپے کے نعرے لگائے۔بلاول بھٹو کے دورہ ملیر کے موقعہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔پیپلزپارٹی کارکنوں کی جانب سے ملیر میں جگہ جگہ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملیر قائدآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔کراچی کے عوام نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کامیابی دلائی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے ایک ہی آواز پاکستان کھپے پاکستان کھپے پاکستان کھپے آرہی ہے۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے پاکستان کھپے اور نوازشریف کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔
انہوں نے ملیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 127میں کامیابی دلانے پر جیالوں کا شکرگزر ہوں۔کراچی کے برے دن ختم ہوگئے۔لندن سے دکان چلانے کا سلسلہ بند ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ملیر پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا۔جس طرح ضمنی انتخاب میںآ پ نے ساتھ دیا۔اسی طرح الیکشن 2018ء کے انتخاب میں بھی بی بی کے بیٹے کو کامیاب کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماشریف سے استعفی لیکرکررہینگے،کراچی کی تعمیروترقی کیلئے سب کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.