چارسدہ میں بچوں کے لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) چارسدہ میں بچوں کے لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں نے اسلحہ نکال لیا۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان فائرنگ سے دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں ۔ زخمی ہونے والی پانچ سالہ حمیرا اور چار سالہ حاجرہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال متنقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :