چین اپنی قومی قوت کے پیش نظر اقتصادی و سیاسیات دونوں کے معاملے میں عالمی تناظر میں راستہ بنا رہا ہے

چین نے جی 20- سربراہی کانفرنس میں عالمی معیشت اور سیاست نئی راہ متعین کی ہے ، میکسیکو کے ماہر سیاسیات کا انٹرویو

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:31

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) میکسیکو کے ایک سیاسی سائنس ماہر نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ حال ہی میں منعقدہ جی 20-گروپ کی سربراہی کانفرنس کے میزبان کے طورپر چین نے عالمی معیشت اور بین الاقوامی سیاسیات کی نئی راہ دکھائی ہے ، میکسیکو نیشنل آٹو نومس کے پروفیسر اگ ناسیو ماٹینز کوٹس کے مطابق چین نے ایسی بنیادیں رکھی ہیں جو بین الاقوامی سیاست کے نئے ڈھانچے کی بنیاد ثابت ہوں گی اور بین الاقوامی تجارت اور فنانس کی جانب نئے راستے کی بنیادیں بھی ثابت ہوں گی ۔

اس ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ چین کا سیاسی استحکام اور اس کے اقتصادی وزن نے عالمی گائیڈ کے طورپر اس کے کردار کو مستحکم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مارٹینز کا کہنا ہے کہ چین اپنی قومی قوت کے پیش نظر اقتصادی و سیاسیات دونوں کے معاملے میں عالمی تناظر میں راستہ بنا رہا ہے اور اس کی قومی قوت مضبوط داخلی مارکیٹ کی وجہ سے حاصل ہورہی ہے ، چین نے ماحولیاتی تبدیلی جو کہ اقوا م متحدہ کی طرف سے ترجیحات مقرر کئے جانیوالے پائیدار ترقیاتی مقاصد میں شامل ہیں کامقابلہ کرنے جیسے عالمی تشویش کے باعث معاملوں کے بارے میں سربراہی کانفرنس پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کر کے اپنی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ،چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب باراک اوباما نے سربراہ کانفرنس سے ایک روز قبل زہریلی گیس کے اخراج کو کم کرنے سے متعلق پیرس معاہدے کی توثیق کی ہے اور اس طرح دوسرے ممالک کے لئے عالمی تعاون کی اہم مثال قائم کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :