چین کیساتھ گذشتہ برس تعلقات ” مستحکم اور مثبت “ رہے ، ویتنام

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:30

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) ویتنام نے جمعرات کو کہا کہ گذشتہ سال ملک نے چین کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے علاوہ مستحکم اور مثبت پیشرفتوں کو برقراررکھا ۔ا ن خیالات کااظہار دارالحکومت ہنوئی میں وزارت خارجہ امور کی طرف سے جاری کی جانیوالی ویتنام کی سب سے پہلی ”ڈپلومیٹک بلیو بک 2015“ میں کیا گیا ہے۔

کتاب کے مطابق 2015ء میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ویتنام کے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیشرفتوں میں ویتنام و لاؤس کے درمیان روایتی دوستی میں اضافہ خصوصی یکجہتی و جامع تعاون ، وسیع تر ویتنام ۔

(جاری ہے)

کمبوڈیا مراسم اور چین کے ساتھ منجملہ دوسری باتوں کے تعاون میں مزید مواد اضافہ اور مستحکم و مثبت پیشرفتوں کو برقراررکھنا شامل ہے ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی مسائل کے بارے میں کتاب میں کہا گیا ہے کہ ویتنام کے چین کے ساتھ بحری امور کے بارے میں تبادلے برقرار رکھنے کے پیش نظر 2015ء میں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے ، ویتنام کی وزارت خارجہ کی اب تک کی پہلی بلیو بک چھ ابواب پر مشتمل ہے جس میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال کا جائزہ ویتنامی پارٹی اور مملکت کی خارجہ پالیسی اور منجملہ دوسری باتوں کے گذشتہ پانچ برسوں میں اور 2015ء میں دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :