بھارت پاکستان سے جنگ کی حماقت نہ کرے،وزیراعظم آزادکشمیر

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کی حماقت نہیں کرے،بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے،سی پیک منصوبہ رکوانے کیلئے سارا فساد پھیلایا جارہا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی خطاب کیلئے کشمیریوں سے تجاویز مانگیں اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کشمیریوں کی تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سے جنگ کی حماقت نہیں کرے،بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے،سی پیک منصوبہ رکوانے کیلئے سارا فساد پھیلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،آزادکشمیر میں انتظامی اخراجات کی کمی کی ہے،دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بھی آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ آزادکشمیر کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت نے تعاون کا یقین دلایا ہے،ریاست جموں کشمیر کی صورتحال انتہائی توجہ طلب ہے۔،وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی خطاب کیلئے کشمیریوں سے تجاویز مانگیں اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کشمیریوں کی تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 13لاکھ پیلٹ گنز کے فائر کیے گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا پر آشکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی توہین کی انتہا کردی ہے،کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کیلئے ہرقسم کی قربانی دی ہے،وکیل کے طور پر مستحکم اور خوشحال پاکستان کشمیر کو اشدضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :