پنجاب میں کسی کو خون خرابہ کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی، را یئونڈمارچ کر نے والوں کو بھی مثا لی سکیورٹی فرا ہم کی جائے گی، ڈنڈا فورس ن لیگ کے کا رکنوں کا جذبہ ہے، قا ئدین کی طرف اس قسم کا کو ئی آرڈر نہیں دیا گیا، ن لیگ میں کو ئی عسکری ونگ نہیں، اقوام متحدہ میں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو جس طر یقے سے اجاگر کیا ما ضی میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی

صو با ئی وزیر قا نون پنجان رانا ثناا للہ خاں کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:22

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) صو با ئی وزیر قا نون پنجان رانا ثناا للہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی کو خون خرابہ کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ،را یئونڈمارچ کر نے والوں کو بھی مثا لی سکیورٹی فرا ہم کی جا ئے گی، ڈنڈا فورس ن لیگ کے کا رکنوں کا جذبہ ہے، قا ئدین کی طرف اس قسم کا کو ئی آرڈر نہیں دیا گیا، اقوام متحدہ میں میاں نواز شریف مسئلہ کشمیر کو جس طر یقے سے اجاگر کیا ،ما ضی میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی، عا لمی برادری نے پا کستان کے موقف کی حما ئت کی ،بہت جلد کشمیری آزادی کی نوید سنے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیا ست میں ابھی بچہ ہے۔ سیا ست بچوں کا کھیل نہیں۔ اسے مو لا نا فضل الرحمان کی شاگردی حاصل کر نا چا ہیے۔ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کیے جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کو ئی عسکری ونگ ن نہیں ہے۔ پی ٹی آئی اپنی نا کا می کے ڈر سے الزمات لگا رہی ہے۔ پنجاب بھر میں مرکزی جلوسوں کے را ستوں پر پیدل مارچ ہو گااور مرکزی جلوسوں کے را ستوں پر پو لیس کی بھاری نفری تعنیات ہو گی ۔