Live Updates

پی ایس ایلکی کامیابی کے بعد پاکستان ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں طاقت بن کر ابھرے گا، شرجیل خان اگلے 10 برسوں میں دنیا کے بڑے بڑے بولروں کیلئے پریشانی کا باعث بنیں گے، شرجیل خان شارٹ فارمیٹ کرکٹ میں پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، پاکستانی سپر لیگ کی کامیابی نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل کو بھی تابناک بنا دیا ہے

آسٹریلیا کیسابق بلے باز ڈین جونز کا انٹرویو

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا کیسابق بلے باز ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستانی سپر لیگ کی کامیابی کے بعد پاکستان ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں طاقت بن کر ابھرے گا۔ شرجیل خان اگلے دس برسوں میں دنیا کے بڑے بڑے بولروں کیلئے پریشانی کا باعث بنیں گے۔ شرجیل خان شارٹ فارمیٹ کرکٹ میں پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، پاکستانی سپر لیگ کی کامیابی نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل کو بھی تابناک بنا دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈین جونز نے کہا کہ انڈین ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی وجہ پریمئیر لیگ ہی ہے۔ ڈین جونز نیگزشتہ برس سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی تھی۔ڈین جونز اور وسیم اکرم نے مردوں اور عورتوں کے مشترکہ میچ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں پاکستانی عورتوں کی ٹیم کی کھلاڑی انعم آمین اور بسما معروف نے حصہ لیا۔ ڈین جونز نے کہا کہ گذشتہ برس پاکستانی سپر لیگ انتہائی کامیاب رہی اور پاکستان کو 2.6 ملین ڈالر کا منافع ہوا۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ انڈیا میں آٹھ نو پریمئیر لیگز کھیلی جاتی ہیں اور انڈین کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے صرف ایک لیگ کھیلی ہے اور اب کھلاڑیوں کو سمجھ آنا شروع ہو گیا ہے کہ اس فارمیٹ میں کیسے کھیلا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کھیل ہی طاقت اور فٹنس کا ہے۔

جو بولر ڈیٹھ اوروں میں عمدہ دفاعی بولنگ کر سکتا ہے وہی کامیاب رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی یہ سب کچھ سیکھ رہے ہیں۔ڈین جونز نے کہا کہ اگلے تین چار برسوں میں پاکستانی ٹیم بہت ترقی کرے گی اور اسے دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک ہونا چاہیے۔شرجیل خان کا ذکر کرتے ہوئے ڈین جونز نے کہا کہ اگلے دس برسوں کے لیے وہ ایک انتہائی اہم کھلاڑی ہیں۔

شرجیل خان اگلے دس برسوں میں دنیا کے اکثر بولروں کو بہت تنگ کریں گے۔ڈین جونز نے پاکستان کے ٹیسٹ کی درجہ بندی پہلے نمبر پر پہنچنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے علاوہ کم ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے پاکستانی سرزمین پر کوئی میچ کھیلا ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ انھوں نے اپنیگھر میں کوئی میچ ہی نہیں کھیلا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات