Live Updates

الیکشن کمیشن کا نوٹس نظر انداز ، عمران خان کا کل ٹیکسلا جانے کا اعلان

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کا نوٹس نظر انداز کرکے جمعہ کو ہر حال میں ٹیکسلا جانے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمرنا خان نے الیکشن کمیشن کا نوٹس نظر انداز کرکے جمعہ کو ہر حال میں ٹیکسلا جانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتا عمران خان آج ہر صورت ٹیکسلا جائیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نوٹس جاری کیا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد صدر‘ وزیراعظم ‘ کوئی بھی انتخابات کی جگہ کا دورہ نہیں کرسکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات