پشاور ریجن کرکٹ کی ٹیم میں سفارشی کھلاڑی شامل

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:16

پشاور ریجن کرکٹ کی ٹیم میں سفارشی کھلاڑی شامل

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) پشاور ریجن کرکٹ کی ٹیم میں سفارشی کھلاڑی شامل۔کراچی اور فیصل آباد کے دو لڑکے بھی پشاور ریجن میں شامل ۔ پی سی بی سے اس حوالے سے پشاور ریجن کے صدر سے انکوائری کا مطالبہ ۔ اورنگزیب درانی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن ضلع چارسدہ کے سابق فنانس سیکرٹری اورنگزیب درانی نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ پریس ریلز میں کہا ہے کہ پشاور ریجن کی ٹیم میں سفارشی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور ریجن کے صدر نے من مانی کرکے پشاور ریجن ٹرائلز میں فٹنس ٹاپ کرنے اور کار کر دگی دکھانے والے کھلاڑی ٹیم سے باہر کر دئیے جبکہ سفارشی اور اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کراچی اور فیصل آباد کے دو لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرکے حقداروں کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی میرٹ کی بات کر تا ہے مگر اقدامات کچھ نہیں کر تا جس کی وجہ سے اچھے کھلاڑی کھبی بھی آگے نہیں آسکتے ۔ انہوں نے پی سی بی سے اس سلسلے میں انکوا ئری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پشاور ریجن کے صدر سفارشی کھلاڑیوں سے رشوت لیکر ان کو ٹیم میں شامل کر تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :