Live Updates

تحریک انصاف کے بانی رہنماء طاہر خان عمرزئی نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ لٹیروں حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے بانی رہنماء طاہر خان عمرزئی نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ لٹیروں حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ ہے اور انشاء اللہ رائیونڈ مارچ کا سیلاب شریف برادران کا تحت وتاج بہا کر لے جائیگا۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف عالمی دنیا میں پاکستان کا کھویا وقار بحال اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیگی ۔

بعض مفاد پرست میرے خلاف جھوٹے پراپگنڈے کر رہے ہیں ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ طاہر خان عمرزئی نے ایک اخبار میں ان کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر ان کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 20سال سے تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور آخری سانس تک عمران خان کا ساتھ دیتا رہونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی آئین کے خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف وہ ڈٹے رہیں گے ۔ طاہر خان عمرزئی نے کہا کہ رائیونڈ مارچ شریف برادران کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا سیلاب 30ستمبر کو شریف برادران کا تحت وتاج بہا کر لے جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اقرباء پروری کیخلاف عمران خان کے طبل جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا کھویا ہو ا وقار اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :