دوحا: قطر ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے خالد بن عبداللہ روڈ پر نئے سائن بورڈ نصب کر دیئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:13

دوحا: قطر ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے خالد بن عبداللہ روڈ پر نئے سائن بورڈ نصب ..

دوحا :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء) : قطر پبلک ورکس اتھارٹی ( اشغال ) نے گاڑی چلانے والوں کی سہولت کے لیئے خالد بن عبداللہ روڈ الاطیاء راؤنڈ اباؤٹ پر اضافی سائن بورڈ نصب کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے روڈ سائن کو ڈائیورزن سے ٹھیک 30میٹر پہلے نصب کیا گیاہے ۔ واضع رہے کہ قطر میں سڑک کی تعمیرات کے لیے اشغال کا ادارہ باقاعدہ طور پر کام سر انجام دیتاہے ۔ فیفا ورلڈ کپ 2022سے قبل قطر میں سڑکوں کا جا ل بچھایا جا رہا ہے ۔ جب کے دوسری طرف نئے سٹیڈیم ، اور پارک تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :