رجسٹرڈمدارس کی دوبارہ سے رجسٹریشن قبول نہیں۔ مفتی منیب الرحمن

مدارس کی رجسٹریشن پرحکومت نے مثبت جواب نہ دیا تو آگے کی حکمت عملی تیارہے،مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہیں،بھارت دشمنی میں تمام حدیں عبور کررہاہے۔ مرکزی رہنماء اتحاد تنظیم مدارس کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 16:01

رجسٹرڈمدارس کی دوبارہ سے رجسٹریشن قبول نہیں۔ مفتی منیب الرحمن

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :اتحاد تنظیم مدارس کے مرکزی رہنماء مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رجسٹرڈمدارس کی دوبارہ سے رجسٹریشن قبول نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے گی،اگر حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملا تو آگے کی حکمت عملی تیار ہے،مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہیں،بھارت دشمنی میں تمام حدیں عبور کررہاہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں چوری چھپے قانون سازی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ہمیں یقین دلایا گیا کہ قانون سازی میں مشاور ت کی جائیگی۔قانون سازی کیلئے سب کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے گی۔اگر حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملا تو آگے کی حکمت عملی تیار ہے۔منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ہم نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کی۔مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔حکومت مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔بھارت دشمنی میں تمام حدیں عبور کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :