پاکستان کے آرمی چیف کو مار دیا گیا ہے۔ سابق بھارتی آرمی افسر کا بھونڈا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 15:53

پاکستان کے آرمی چیف کو مار دیا گیا ہے۔ سابق بھارتی آرمی افسر کا بھونڈا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : بھارت بھونڈی حرکتیں کرنے اور شوشے چھوڑنے میں شروع ہی سے اپنی مثال آپ ہے ۔ کبھی پاکستان پر الزام عائد کر دئے جاتے ہیں تو کبھی بے معنی سی خبریں چلا دی جاتی ہیں جن کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ایک بیان سابق بھارتی آرمی کے ایک آفیسر نے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اجے شکلا نامی سابق آرمی آفیسر نے بڑی خبر سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کمانڈوز نے پاک فوج کے آرمی چیف کو مار دیاہے جبکہ ان کی جگہ ان ہی کی شکل کا ایک شخص بٹھا دیا گیا ہے۔ اجے شکلا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اپنے بھارتی شہریوں نے بھی اجے شکلا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس بھونڈے اور کھوکھلے بیان کو افسوسناک دیا جبکہ کچھ صارفین نے تو ذمہ داران حکام کی توجہ بھی ان کے اس بیان کی جانب مبذول کروائی۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا تھا کہ ایک سابق آرمی آفیسر کی جانب سے اس قسم کا بیان افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :