کیا بھارت 20 پاکستانی دہشتگردوں کو مار کر اڑی سیکٹر پر حملے کا بدلہ لے چکا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 15:45

کیا بھارت 20 پاکستانی دہشتگردوں کو مار کر اڑی سیکٹر پر حملے کا بدلہ لے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : اڑی سیکٹر پر حملے کے فوری بعد ہی بھارت نے بغیر تحقیق کیے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں بھارت کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی اس حملے میں ملنے والے شواہد کا پاکستان سے کوئی تعلق نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات غلط ثابت ہوتے دیکھ کر بھارت سے رہا نہیں گیا اور بھارت نے اپنی عوام کی تسلی کے لیے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

کوئنٹ ڈاٹ کام پر شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کیا بھارت نے آزاد کشمیر میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پاکستان کے 20 دہشتگردوں کو مار کر اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق تاحال بھارتی وزارت دفاع یا بھارتی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں ممکنہ طور پر 200 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ آپریشن اڑی سیکٹر حملے کے دو روز کے بعد 20 اور 21 ستمبر کی درمیانی شب کو آزاد کشمیر میں کیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کی مسلح افواج اور حکومت نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے خبر کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مایا ناز صحافیوں نے جب اس خبر سے متعلق اعلیٰ حکام سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ کسی تخلیقی ذہن کی کہانی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ بھارت کی انہیں بھونڈی حرکتوں کے سبب بھارت کا سوشل میڈیا پر بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :