سکول بس اور ٹرک میں تصادم ‘13بچے زخمی

2 کی حالت تشویشناک ‘ ڈرائیور گرفتار ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:26

ژینگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں 13افراد زخمی ہو گئے ، یہ حادثہ چین کے مرکزی صوبے ہینان کی کاؤنٹی سوئی ژیان میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 37نشستوں والی ایک بس 30طالبعلموں اور 2اساتذہ کو سکول لے کر جارہی تھی کہ اس کا اچانک ٹرک سے تصادم ہو گیا ، تصادم کے نتیجے میں 13بچے زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیو ر کو گرفتار کر لیا ہے ، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :