سنکیانگ سے غربت کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ‘غربت کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے

چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کی افسران کو ہدایت

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:26

ارمچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے شمال مشرقی خود مختار علاقے سنکیانگ یغور سے غربت کے خاتمے کیلئے موثر اور فوری اقدامات کرے کیونکہ یہ علاقے کی سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے ، سنکیانگ میں طویل المیعاد استحکام قائم کرنے کیلئے غربت کا خاتمہ نمایاں حیثیت رکھتا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو جامع کوششوں کے ساتھ جڑ سے اکھاڑ دیا جائے ، اپنی تمام تر توجہ غربت کے خاتمے کے مشن کو مکمل کرنے پر کی جائے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے سنکیانگ کے چار روزہ دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کے ذخائر کی حفاظت کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے تا کہ زراعت کو مزید ترقی دی جا سکے ، مقامی حکام تعلیم کی ترقی کیلئے مقامی زبان میں تعلیم کیلئے کام کریں ، نیز پیشہ وارانہ تربیت کا بھی انتظام کیا جائے تا کہ مقامی لوگ ملازمت حاصل کرنے قابل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران سنکیانگ کے 1.74ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے ،کاؤنٹیز میں کسانوں کی سالانہ قومی آمدنی جو 2011ء میں 3543یوآن تھی اب 6690یوآن ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :