چین میں عالمی یوم امن بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:26

ین چو آن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چین کے شمال مشرقی خود مختار علاقے لنگ ژیا ہوئی میں عالمی یوم امن بھرپور طریقے سے منایا گیا ، اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں 33ممالک کے سابق سیاستدانوں ،نمایاں شخصیات ، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، تھنک ٹینکس اور چینی دانشوروں نے شرکت کی ، اس موقع پر نائب صدر لی یوان چاؤ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ عالمی یوم امن کا اعلان اقوام متحدہ نے 35سال قبل کیا تھا جس کا مقصد عالمی برادری میں امن و ترقی کو اجاگر کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کی قسمت مشترکہ ہو گئی ہے جہاں ہر ایک آزاد ہے اور وہ ترقی و خوشحالی کے صحیح راستے پر چل رہا ہے ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مبارکباد کا پیغام ارسال کیا جسے پڑھ کر سنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :