نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پیر کو منائی جائے گی

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:23

فیصل آباد۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ ، قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئر مین ، بابائے جمہوریت اور ملک کے ممتاز بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی برسی 26ستمبر بروز پیر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی آبائی رہائشگاہ خان گڑھ سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بابائے جمہوریت کی ملک و قوم ، آمریت کے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالا دستی کیلئے طویل و تاریخ ساز سیاسی جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔