وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور محمد ہمایوں خان نے چارج سنبھال لیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور محمد ہمایوں خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

حکومت نے اتوار کو محمد ہمایوں خان کو سیکرٹری پارلیمانی امور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ قبل ازیں یہ عہدہ سابق وفاقی سیکرٹری منظور علی کی 16 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھا۔ محمد ہمایوں خان نے وزارت پارلیمانی امور کی نئی ذمہ داریاں جمعرات سے سنبھال لی ہیں۔