سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں 10بجے منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان سے سہراب تک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے زمین کی خریداری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان سی پیک منصوبے کے حوالے سے زمین کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفننگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :