میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی یونین کونسل 48‘ 49 کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب پرسوں ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی یونین کونسل 48‘ 49 کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔ انتخابی مہم جمعرات کو رات 12 بجے اختتام پذیر‘ دونوں نشستوں پر کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ یونین کونسل 48 سے غضنفر علی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک امتیاز انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ نشست سابق چیئرمین یونین کونسل اعظم خان کے ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی اور یہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ اسی طرح یونین کونسل 48 کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ذکی حیدر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں آزاد امیدوار ملک جمشید ہیں۔ تحریک انصاف نے اس نشست پر اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا اور کہا جاتا ہے کہ آزاد امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :