روس اور امریکا کے سلامتی کونسل میں شام میں پْرتشدد واقعات کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:15

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) روس اور امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں پْرتشدد واقعات کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ روس شام میں اپنی فضائی کارروائیاں روکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس ہی حلب میں عالمی امدادی قافلے پر فضائی حملے میں ملوث تھا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے شام میں سیاسی مذاکرات کے آغاز میں کردار ادا کریں، تاکہ شامیوں کو جہنم سے نکلنے کا راستہ ملے۔

متعلقہ عنوان :