Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمران خان نے چوہدری شجاعت کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی، جس پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد ہی حکومت کو اس کے انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ مارچ میں شرکت سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سوچ کر اور مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات