دبئی سکیورٹی حکام نے دوسری سہہ ماہی میں3ملین ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:06

دبئی سکیورٹی حکام نے دوسری سہہ ماہی میں3ملین ممنوعہ نشہ آور گولیاں ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء): دبئی اینٹی نارکو ٹکس نے 2016کی دوسری سہہ ماہی میں ملکی و غیر ملکی شہریوں سے 3ملین سے زائد ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں۔جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں6.5ملین سے زائد ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں تھیں۔2016کے پہلے چھ ماہ میں دبئی پولیس نے 748ڈرگ کیسز دیکھنے میں آئے۔ جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں ڈرگ کیسز کی تعداد 686رہی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عید محمد تھانی حرب کے مطابق انہوں نے مختلف قسم کی 120.8کلو گرام منشیات ضبط کیں۔، جن میں 2195میریجوانہ کے بیج بھی شامل تھے۔ اسکے علاوہ 14.9کلو گرام چرس،اور 2 کلو گرام افیون کے بیج بھی ضبط کیئے گئیے۔ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے اسی عرصے کے دوران 33.4کلو گرام ہیروئن بھی ضبط کی۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کو 132خفیہ اطلاعات ملیں تھیں جن کی بنا پر کاروائیاں کی گئی۔ متعدد افراد منشیات فروشی میں گرفتار ہوئے۔