چین نے امریکی بڑے گوشت کی کئی مصنوعات کی درآمد پر 13 سال سے عائد پابندی ختم کر دی

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:03

بیجنگ ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) چین نے امریکی بڑے گوشت کی کئی مصنوعات کی درآمد پر 13 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کوالٹی سپرویژن اینڈ انسپیکشن کے جاری بیان کے مطابق اڑھائی سال سے کم عمر مویشیوں کے بون سمیت اور بون لیس گوشت کی درآمد پر عائد پابندی فوری ختم کر دی گئی ہے۔ چین نے دسمبر 2003ء میں واشنگٹن میں گائے میں بیماری کی تشخیص کے بعد امریکا سے بڑے گوشت کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے نیویارک میں امریکی تاجروں کے ساتھ ملاقات میں امریکی گوشت کی درآمد پر عائد پابندی جلد ختم کرنے کا یقین دلایا تھا۔

متعلقہ عنوان :