جدہ: مجلس شوری نے بنگلہ دیشی مرد گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:53

جدہ: مجلس شوری نے بنگلہ دیشی مرد گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء): سعودی مجلس شورہ نے نے اپنے 47اجلاس میں بنگلہ دیشی مرد گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ۔ منظوری کے بعد مملکت میں گھریلو ملازمین کے طور پر بنگلہ دیشی ملازمین کو نئی نوکریاں مل جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس وقت سعودی عرب میں تقریباََ1.3ملین بنگلہ دیشی شہری مختلف کام سرا انجام دے رہے ہیں۔ جن میں سے 62,000 گھریلو خادمہ کے طور پر ہیں۔تقریباََہر ماہ چھ ہزار خواتین ورکر کام کی غرض سے آتیں ہیں۔پابندی اٹھنے کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کو نئی ملازمتیں ملیں گی ۔