وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا ہائی کورٹ بار کے وکلا سے خطاب,,راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ بھارت کشمیر سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کبھی پٹھانکوٹ اور کبھی اڑی جیسے واقعات خود کرتا ہے,,,اڑی کا واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے.

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر کے اندار جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے کشمیریوں کا کہنا ہے جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 ستمبر 2016 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر۔2016ء) .کشمیر کے اندار کو ئی. بھی مظاہرہ ہو تو سبز ہلالی پرچم سب سے آگے ہو تا ہے.سی پیک کا منصوبہ بھادت کو ہضم نہیں ہو رہا.ان کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہےبھارت,نیپال,بنگلہ دیش اور خطے کے عوام مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں.کشمیری بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کسی صورت ہوتی نہیں دیکھنا چاہتے.وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو یہ روائتی جنگ نہیں ہو گی.کشمیر کی آزادی,,گڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں.مضبوط پاکستان ہی بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے تحفظ کی علامت ہے.بھارت ناجائز طور پر پاکستان اور کشمیر کےپانی کے ذخائر پر قبضہ کر رہا ہے.

(جاری ہے)

بھارت پاکستان میں بدامنی فروغ دے کر سی پیک منصوبے کو ثبوتاذ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے.سی پیک منصوبہ مضبوط پاکستان کی علامت ہے.سی پیک منصوبے سے بے روزگاری ختم ہو گی,,زرمبادلہ کے,ذخائر بڑھیں گےاور پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام ہو گا حکومت پاکستان کو کشمیر کے معاملات کے حل کے لئے آئینی پیکج دیا ہے.آئینی پیکج کے تحت مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو الگ صوبہ نہ بنایا جائے اس سے کشمیر کا مقدمہ کمزور ہو گا.انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہےاڑی کا واقعہ بھارت کا خودساختہ ہے,,بھارت کشمیر سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کبھی پٹھانکوٹ اور کبھی اڑی جیسے واقعات خود کرتا ہے