Live Updates

لاہور ہاٗیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کا رائے ونڈ میں ممکنہ دھرنا روکنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لئے جسٹس شاہد حمید ڈارکی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 ستمبر 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نو تشکیل شدہ فل بنچ آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کرئے گا۔فل بنچ میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔یہ درخواست مقامی شہری عاطف ستار نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگرکے توسط سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں رائے ونڈ جا کر دھرنا دینے کا علان کر رکھا ہے، جو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن ہوگا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم صادرکرئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات