نابلس، یہودی آباد کاروں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:30

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی فوج کی حفاظت میں نابلس کے شمالی قصبے سبسطیہ پر یہودی آبادکاروں کے دھاوے کے ردعمل کے طور پر فلسطینی نوجوانوں نے جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی آبادکار متعدد گاڑیوں میں سوار ہو کر قصبے میں داخل ہو گئے اور انہوں نے آثار قدیمہ کے ایک مقام پر تلمودی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس سرگرمی کی وجہ سے فلسطینی آبادی میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور نوجوانوں نے اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کیساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔قصبے میں حالیہ دنوں کے دوران آبادکاروں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ درایں اثناء ایک اور یہودی گروپ نے نابلس کے مشرقی قصبے بیت دجن پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یہودی آبادکاروں کے یہ حملے یہودی مذہبی تہواروں کی مناسبت سے بڑھتے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :