پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں جاری رہیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) پاک فضائیہ کی موٹروے پرمحدود پیمانے پردوسرے روزبھی جنگی مشقیں جاری رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روزپشاورموٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں ‘جمعرات کو لاہوراسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب موٹروے انتظامیہ نے کالا شاہ کا کو سے شیخوپورہ تک موٹروے تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث شام 05 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندرکھنے کااعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :