Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کوریلی میں شرکت سے روک دیا

رکن اسمبلی کوانتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں ‘ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:17

الیکشن کمیشن نے عمران خان کوریلی میں شرکت سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کوراولپنڈی میں ریلی اور جلسے میں شرکت سے روک دیا ‘رکن اسمبلی کوانتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، الیکشن کمیشن نے ریلی اور جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کردیاہے۔ریٹرننگ آفیسر پی پی 7راولپنڈی نے عمران خان کو شرکت سے روکا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو جاری نوٹس میں کہا گیاکہ پارٹی بینرز اور میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ ٹیکسلا میں آپ ریلی میں شریک ہونگے۔الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق منتخب رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، عمران خان نے پی پی 7سے تحریک انصاف کے امیدوار عمارصدیق خان کی ریلی میں شرکت کرنی ہے۔پی پی7راولپنڈی صدیق خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پی پی 7راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 26ستمبر کو ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات