بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا ‘ سابق سیکرٹری دفاع

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کہاہے کہ بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ اْڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے ساتھ وہ ہو گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع نے کہاکہ بھارت کے ساتھ جو ہو گا، وہ سوچ بھی نہیں سکتا ‘ بھارت کو واضح کیا جا چکا ہیکہ کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کے علاقے میں ایکٹ آف وار ہی لیا جائے گا۔

اس کو ہم جنگ سمجھیں گے ‘ آپ اعلان کریں یا نہ کریں۔ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں خالد نعیم لودھی نے بتایا کہ یہ معاملہ حکمت عملی کے تحت مشکوک رکھا گیا ہے ‘وہ ہم سے نان فرسٹ یوز کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان سے پہلے جارحیت نہ کرنے کا معاہدہ، کب استعمال کریں گے جان بوجھ کر خفیہ رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :