12مئی کے تین مقدمات میں وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ ‘ 24ستمبر کو سنایا جائیگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مئی کے تین مقدمات میں وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔درخواست ضمانت کا فیصلہ 24 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔وسیم اختر نے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔درخواست ضمانت سانحہ 12مئی کے 3اور اشتعال انگیز تقریر کے ایک کیس میں دائر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :