عمران فاروق قتل کیس میں پراسیکیوٹر تعینات نہ کیے جانے پر انسداد دہشت گردی عدالت کا برہمی کا اظہار

ایف آئی اے ڈائریکٹر اور سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس میں پراسیکیوٹر تعینات نہ کیے جانے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے ڈائریکٹر اور سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوٹر نہ لگایا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ‘ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :