چیف سلیکٹرانضمام الحق بھی غیرملکی دوروں کے شوقین بن گئے
جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 ستمبر۔2016ء )چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کرکٹ بورڈ کے افسران کی طرح غیر ملکی دوروں کے شوقین بن گئے ، قومی ٹیم کے طویل ٹور میں خاصا وقت انگلینڈ میں گزارا، اے ٹیم کے میچز مکمل ہونے کے بعد بھی وہاں موجود رہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کا اصل کام نئے ٹیلنٹ کی تلاش تھا لیکن انہوں نے راولپنڈی اور بعد ازاں ملتان میں ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی سٹیڈیم میں جاکردیکھنے کی زحمت نہیں کی ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹونٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ملتان میں متوقع تھا لیکن میڈیا وہاں انضمام کی راہ تکتا رہا ، سابق کپتان اب یواے ای پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انضمام وہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈز کے حوالے سے مشاورت بھی کرینگے ، کرکٹ حلقوں میں ممکنہ قومی سکواڈز میں ایک ، دو تبدیلیوں کیلئے چیف سلیکٹرکے دورہ دبئی کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.