قندیل قتل کیس میں مفتی قوی کے کردار کا تعین ‘پولیس چالان جمع نہ کراسکی

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

قندیل قتل کیس میں مفتی قوی کے کردار کا تعین ‘پولیس چالان جمع نہ کراسکی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مدت ختم ہوجانے کے باجود پراسیکیوٹر کے پاس جمع نہیں کروایا۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس کا نا مکمل چالان ملتان پراسیکیوٹر نے 16 اعتراضات لگانے کے بعد واپس پولیس کو بھجوا دیا تھا اور تین روز میں اعتراضات دور کرکے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔ تین روز کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی لیکن تاحال چالان مکمل کرکے پولیس کی جانب سے جمع نہیں کروایا گیا۔ پراسیکیوٹر کے 16 اعتراضات میں دو اہم ایشو شامل تھے جن میں قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے کردار کو متعین کیا جائے اور قندیل بلوچ کے والدین کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :