قوام متحدہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں ‘حریت قیادت

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں ‘ کشمیری آزادی کے سوا کسی چیز پر راضی نہیں ہیں ۔ایک انٹرویو میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہاکہ اقوام متحدہ میں نواز شریف کی تقریر نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں ،کشمیری آزادی کے سوا کسی چیز پر راضی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔سید علی گیلانی نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں آنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے ترکی ،ایران اور او آئی سی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ نواز شریف نے اقوم عالم کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ۔ میر واعظ عمر فاروق کا مطالبہ ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے ۔