وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لیگی کارکنوں کی ڈنڈا بردار فورس کا نوٹس لے لیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لیگی کارکنوں کی ڈنڈا بردار فورس کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نے جاتی امراء پر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے سے روکتے ہوئے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ مارچ کے شرکاء کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو احتجاج کا قانونی حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے، انتشار پھیلانے والوں کو حکومت کی بجائے عوام ہی جواب دے رہے ہیں ۔