ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹاؤن کی سیزن میں44ویں میٹنگ ایک منفرد اہمیت کی حامل ہے‘شاہد حسین

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں TERCکے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کی 44ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر ایل ڈبلیو ایم سی ِ، جہانزیب خالد پی او پی آئی ٹی بی خالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے ایل ڈبلیو ایم سی اور کواپریٹو سوسائٹی کی عیدالاضحی پر شاندار کارکردگی کے بے حد سراہا اور تمام لوگوں کے سامنے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ میٹنگ کے اختتام پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ تمام ڈیپارٹمٹ اپنے اپنے کاموں میں مزید تیزی لائیں اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔حالیہ مون سون میں محکمہ ہیلتھ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔پی ایچ اے کو خصوصی ہدایت کی کہ بارشوں کی وجہ سے پارکس وغیرہ میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :