شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو متواز ن قراردیدیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو متواز ن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے انتہائی ٹھوس اور مفصل بیان سامنے آیا ہے جو پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقریر انتہائی متوازن تھی جس میں انہوں نے ان تمام مسائل کا احاطہ کیا جن کا موجودہ حالات تقاضا کرتے تھے، انہوں مسئلہ کشمیر کو بھی مناسب طریقے سے پیش کیا اور پاکستان کے تاریخی موقف کو دہرایا گیا اور اس کی تجدید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ایک انتہائی ٹھوس اور مفصل بیان سامنے آیا ہے جو پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔