ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیری وین اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ‘دو زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:01

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیری وین اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار کیری وین نے مخالف سمیت سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 3افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :