وزیر اعظم نواز شریف کا پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
جمعرات 22 ستمبر 2016 14:01
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں خطہ میں تجارت کے فروغ کے سلسلے میں معاون کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شام کے مسئلے کے پرامن حل کیلئے عالمی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سیکورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ایران پاکستان کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے اقتصادی راہداری کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کو سراہا اور کہا کہ ایران کوریڈور سے منسلک ہونا چاہتا ہے، دونوں ممالک کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ایران پر معاشی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستان اس کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم دگنا کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور توانائی کے دیگر منصوبوں کیلئے فوکل پرسن متعین کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ 1967ء سے ایران کا دورہ کر رہے ہیں اور انہیں تہران اور ایران کے عوام سے لگاؤ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کی راہ میں حائل فنی رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.