دبئی میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے بنائے گئے نئے قوانین پر عملدرآمد شروع

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:58

دبئی میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے بنائے گئے نئے قوانین پر عملدرآمد شروع

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء): دبئی میں چند ماہ قبل آتشزدگی سے نمٹنے کے لیئے بنائے جانے والے قوانین پر عمل درآمد شروع کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر جنرل رشید تاہانی المتروشی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے، کہ رہائشی سیکیورٹی گارڈز کو بھی اُونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار کی تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہاب ہر اپارٹمنٹ میں ایمر جنسی بٹن لگائے جائیں گے۔ جس سے کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں ایمرجنسی سروس سنٹر کواطلاع دی جا سکے گی۔ نئے قوانین کا اطلاق بڑی بڑی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر بر وقت قابو پانے کے لیے کیا گیاہے۔اسکے علاوہ نئے سال کے آغاز پر آگ لگنے کے خطرات ہوتے ہیں، ان پربھی بروقت قابو پانا ہے۔