چین اپنی خارجہ پالیسی میں منگولیا کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر خارجہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:54

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ، چین اپنی خارجہ پالیسی میں منگولیا کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔دونوں ملک چین کے ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے پر عملدرآمد کرنے پر متفق ہیں اور ان کے رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کو منگولیا کے پیریری روڈ پروگرام کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبو ط ہو سکے ان خیالات کا اظہار وانگ نے یو این کانفرنس کے موقع پر منگولین وزیر خارجہ ٹسینڈ منخ اورگل کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ منگولیا کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعلقات کو وسیع کیا جا سکتا ہے جبکہ منگولیا کو چاہئے کہ وہ دیگر شعبوں مثلاً ہاؤسنگ ، تعمیرات ، زراعت اور جانوروں کی افزائش کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو پارٹی سطح پر رابطوں اور تبادلہ خیالات کو فروغ دینا چاہئے اور بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ، اس موقع پر منگولیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ منگولیا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے اور اسی پالیسی کو جاری رکھنے کا خواہش مند ہے ۔

متعلقہ عنوان :