روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کی ڈوپنگ کیخلاف اپیل کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:53

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء)روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کی ڈوپنگ کیخلاف اپیل کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں برس منعقدہ سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر دو برس کی پابندی عائد کی تھی ‘ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شراپووا کی اپیل پر فیصلہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں سنایا جائیگا ۔