چین کینیڈا تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، چینی وزیر اعظم

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:53

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء )چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون طویل عرصے سے موجود ہے ، میرے دورہ کینیڈا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا نیا دور شروع ہوا ہے اس سے دونوں ملکوں میں دوطرفہ تعاون اور مفاہمت کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، چین اور کینیڈا کے درمیان روایتی دوستی موجود ہے اور میرے دورے سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا یہ بہترین موقع ہے ۔

یہ بات چینی وزیر اعظم نے اپنے مضمون میں کہی ہے جو کینیڈ ا کے معروف اخبار گلو ب اینڈ میل کی تازہ ترین اشاعت میں منظر عام پر آیا ہے ، چینی وزیر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اورکینیڈ ا نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر عالمی امن و استحکام کی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے تعاون کیا ، دونوں ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جب کہ دنیا بھر میں تجارتی کساد بازاری موجود ہے ، چین اور کینیڈا کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ،چین اور کینیڈا سیاسی رابطوں اور معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2108ء کو چین اور کینیڈ ا کے درمیان سیاحت کے فروغ کا سال قرارد یا گیا ہے ۔