سری لنکا اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:38

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے ‘ دوسرے میچ میں 78 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :