عالمی چمپئن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:38

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) عالمی چمپئن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل 27 ستمبر کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کھیلے گی ‘ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 30 ستمبر کو پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

شیڈیول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 اکتوبر، تیسرا میچ 5 اکتوبر، چوتھا میچ 9 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پروٹیز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :